پاکستانکھیل

ایشیا کپ تنازعہ حل : پاکستان کا مطالبہ تسلیم کر لیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت میچ کے تنازع کے بعد ایشیا کپ کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ مشاورت جاری ہے اور کل تک حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا۔ فیصلہ پاکستان کے مفاد کو مدنظر رکھ کرکیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے پاک بھارت میچ میں ہینڈ شیک کے معاملے میں آئی سی سی کو میچ ریفری پائی کرافٹ کو ایشیا کپ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے اینڈی پائی کرافٹ کو ایشیا کپ سے ہٹانے سے انکار کر دیا تھا۔

اس فیصلے کے بعد چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے حکومت سے مشاورت کے بعد ایونٹ سے دستبرداری کے حوالے سے غور کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

بھارتی ویب سائٹ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ آئی سی سی نے خط کے جواب میں پی سی بی کو پائی کرافٹ کو ایشیا کپ سے ہٹانے کا مطالبہ رد کردیا اور اس حوالے سے آئی سی سی نے پی سی بی کو باقاعدہ طور پر آگاہ بھی کردیا ہے۔

خیال رہے کہ یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب پاک بھارت میچ کے دوران اینڈی پائی کرافٹ نے ٹاس کے موقع پر پاکستانی کپتان سلمان آغا کو ہدایت دی تھی کہ ہینڈ شیک نہیں کیا جائے گا۔ اینڈی پائی کرافٹ نےاس سے قبل پاکستان میڈیا منیجر سے کہا کہ یہ سب ریکارڈ نہیں ہونا چاہیے۔

بعد ازاں میچ کے اختتام پر پاکستانی میڈیا منیجر نوید اکرم چیمہ نے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سے تحفظات کا اظہار کیا تھا، جس پر بتایا گیا کہ یہ ہدایات بھارتی بورڈ اور حکومت کی طرف سے آئی تھیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker