پاکستان

سمندری طوفان ’شکتی‘ کمزور ہونے لگا، کراچی سے910 کلو میٹر دور

کراچیبحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان ’شکتی‘کمزور ہونے لگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  سمندری طوفان ’شکتی‘ کراچی سے تقریباً 910 کلومیٹر دور ہے اور 24 گھنٹوں کے دوران  سمندری طوفان  شکتی مزید کمزور ہو کر ڈپریشن بن جائے گا۔

 

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ طوفان کے مرکز کے قریب ہوا کی رفتار 80 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہے، سمندری طوفان کے زیرِ اثر آج سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کےزیراثر سمندر میں لہریں بلند رہنے کاامکان ہے لہٰذا  ماہی گیر 7 اکتوبر تک گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker