پاکستانSind

سندھ حکومت نے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی فیس معاف کر دی

کراچی: سندھ کابینہ نے اموات کے سرٹیفکیٹ کی فیس معاف کر دی۔

ترجمان کے مطابق میونسپل، یونین کونسل، ٹاؤن کمیٹی سطح پر اموات سرٹیفکیٹ کی رجسٹریشن فیس ختم کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ یہ فیصلہ ستمبر 2024 میں پیدائش کی مفت رجسٹریشن کی کابینہ منظوری کے تسلسل میں کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہاکہ نئے انتظام کے تحت حکومت سندھ نادرا کی سروس چارجز کی لاگت برداشت کرے گی، شہری اموات کے سرٹیفکیٹ بغیر کسی فیس کے حاصل کرسکیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ  فیصلہ محکمہ قانون اور محکمہ خزانہ کی حمایت سے کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق چیف سیکرٹری کی توثیق کے بعد فیصلہ کابینہ میں پیش کیا گیا۔

اس کےعلاوہ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے تحت اہم واقعات کی ڈیجیٹل رجسٹریشن کو فروغ دینا ہے۔

فیصلہ صوبے کے سی آر وی ایس نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker