انٹرنیشنل

بھارتی ریاست آسام میں حالات پھر کشیدہ

بھارتی ریاست آسام میں حالات ایک بار پھر کشیدہ ہوگئے۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں 2 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد ہوگئے۔

آسام کے ضلع کاربی آنگ لانگ میں قبائلی زمینوں پر تجاوزات کے خلاف شہریوں نے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔ مظاہرین نے دکانوں اور بی جے پی رہنما کے گھر کو آگ لگا دی، پولیس پر بھی شدید پتھراؤ کیا۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسوگیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں دو افراد ہلاک جبکہ 40 پولیس اہلکاروں سمیت 50 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

حالات قابو میں کرنے کے لیے علاقے میں کرفیو نافذ کردیا گیا، انٹرنیٹ سروسز بھی معطل کردی گئیں۔ آسام کے وزیراعلیٰ نے علاقے میں حالات قابو میں کرنے کے لیے اضافی نفری تعینات کرنے کا حکم دیدیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مظاہرین حکومت سے اپنی آبائی زمینوں کے تحفظ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker