پاکستانKhyber Pakhtunkhwa

بنوں: سی ٹی ڈی آپریشن میں 4 اہلکاروں کی شہادت میں ملوث دہشتگرد ساتھی سمیت ہلاک

محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں آپریشن کے دوران 2 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں 4 پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث ماسٹر مائنڈ بھی شامل ہے۔

دہشت گرد خالد نے 2023 میں سی ٹی ڈی اور پولیس اہلکاروں پر متعدد حملےکیے تھے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے 2 کلاشنکوف، 6 میگزین اور 2 دستی بم برآمد کرلیے گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گردوں کے چند ساتھی فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker