پاکستانتازہ ترین

مریم اورنگزیب وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی مقرر، عظمیٰ بخاری وزیر اطلاعات ہونگی

لاہور: مریم اورنگزیب کو وزیراعلیٰ پنجاب کا معاون خصوصی مقرر کردیا گیا اور انہیں سینئر وزیر بھی بنایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق مریم اورنگزیب کو سینئر وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ سمیت جنگلات اور جنگلی حیات کی وزارت بھی دی جارہی ہے جب کہ عظمیٰ بخاری کو وزیر اطلاعات بنایا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ کاظم پیرزادہ کواریگیشن، رانا سکندرحیات کوپرائمری ایجوکیشن، خواجہ عمران نذیرکوپرائمری ہیلتھ اور خواجہ سلمان رفیق کو اسپیشلایزڈ ہیلتھ کی وزارت دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق عاشق کرمانی کو زراعت، خلیل طاہر سندھو کو انسانی حقوق، رمیش اروڑہ کو اقلیتی امور، فیصل کھوکھر کو کھیل، ذیشان رفیق کو بلدیات اور سہیل بھرت کو مواصلات کی وزارت دی جارہی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ چوہدری شافع حسین کو بزنس اینڈ انڈسٹری اور شیر علی گورچانی کو مائنز اینڈ منرل کی وزارت دی جارہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker