پاکستان

عدالت نےگھرکے 11 افرادکےقتل میں ملوث باپ بیٹےکو 11،11مرتبہ عمرقیدکی سزا سنادی

سکھر کی سیشن عدالت نے اپنے ہی گھر کے 11 افراد کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرم باپ بیٹےکو 11،11 مرتبہ عمر قید کی سزا سنادی۔

ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے 11 افراد کے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم وہاب اللہ انڈھڑ اور اس کے بیٹےکلیم اللہ انڈھڑ کو 11،11مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی ۔

عدالت نے تین ملزمان کو جرم ثابت نہ ہونے پر باعزت بری کردیا۔

خیال رہے کہ 5 سال قبل پنوعاقل میں مجرمان نے اپنے ہی خاندان کی 11 خواتین اور بچوں کو قتل کردیا تھا۔

مقتولین میں وہاب اللہ کی بیوی رقیہ، 18سال کی بیٹی اقراء،8 سال کی اسرا،6سال کی سریہ،5 سال کی حاجانی، 4 سال کا بیٹا اسد اور 3سال کا احسن شامل تھے۔ اس کے علاوہ وہاب اللہ کی بہو 19سالہ نسیمہ،3سال کی پوتی نازیہ اور 1 سال کے پوتے علی کو بھی موت کےگھاٹ اتارا گیا تھا، تمام افرادکےگلوں پر چھریاں پھیر کر قتل کیا گیا تھا۔

واقعے کے بعد پولیس نے وہاب اللہ اور اس کے 4 بیٹوں کو گرفتار کیا تھا، جن میں سے 3 کو عدالت نے رہا کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker