بزنس

یو اے ای میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

ابوظبی: متحدہ عرب امارات میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں جاری کردہ نئے نرخوں کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 30 فیصد سے زائد اور ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 70 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

نئے نرخوں کے تحت سپر پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 2.59 درہم سے بڑھ کر 3.39 درہم ہوگئی ہے جب کہ اسپیشل 95 پیٹرول 2.48 درہم سے بڑھ کر 3.28 درہم فی لیٹر ہوگیا ہے۔

اسی طرح ای پلس 91 پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 2.40 درہم سے بڑھ کر 3.20 درہم ہوگئی ہے۔

دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا جہاں فی لیٹر قیمت 2.72 درہم سے بڑھ کر 4.69 درہم کردی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker