پاکستانSind

کراچی: ڈیڑھ ماہ قبل نالے میں چھلانگ لگانے والی لیڈی ڈاکٹر کا تاحال پتہ نہ چل سکا

کراچی کے علاقے ابو الحسن اصفہانی روڈ کے قریب ڈیڑھ ماہ قبل نالے میں ڈوبنے والی خاتون کا سراغ نہیں لگایا جاسکا۔

خاتون ڈاکٹر کا نالے میں ڈوبنےکا مبینہ واقعہ 14 ستمبر کی شب پیش آیا تھا جن کا اب تک کچھ پتہ نہ چل سکا۔

پولیس کا بتانا ہےکہ ابتدائی تفتیش میں خاتون ڈاکٹر نے خود چھلانگ لگائی تھی، واقعے سے قبل شوہر سے تلخ کلامی بھی ہوئی تھی۔

پولیس کے مطابق واقعےکے ایک ماہ بعد بھی نالے میں خاتون ڈاکٹر کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن کیا گیا تھا، کچھ روز بعد اطلاعات موصول ہوئیں کہ خاتون ڈاکٹر مبینہ طور پر آبائی علاقے گلگت روانہ ہوگئی ہیں تاہم آبائی علاقے میں بھی خاتون ڈاکٹر کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔

پولیس کے مطابق خاتون ڈاکٹر کے شوہر کو گرفتار کرکے تفتیش کی گئی تھی لیکن اب خاتون ڈاکٹر کا شوہر ضمانت پر رہا ہوچکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker