پاکستان
سانگھڑ میں سفاک بیٹے نے ماں کو قتل کرکے لاش گھر میں دفن کردی

سندھ کے شہر سانگھڑ میں بیٹے نے مبینہ طور پر 60 سالہ والدہ کو قتل کردیا۔
افسوسناک واقعہ سنجھورو تھانے کی حدود گوٹھ کریم ڈنو وسان میں پیش آیا، پولیس کا کہنا ہے کہ سفاک بیٹے نے والدہ کو قتل کرکے لاش گھر میں ہی دفن کردی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ قاتل بیٹے عبدالرحمان لغاری کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
تفتیشی حکام کے مطابق بیٹے نے 60 سال کی والدہ کے ہاتھ، پاؤں باندھ کر قتل کیا، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
اس سے قبل پنجاب کے ضلع پاکپتن کی تحصیل عارف والا میں پسند کی شادی نہ کروانے پر سفاک بیٹے نے ماں کی جان لے لی تھی۔



