پاکستان

کینیڈا: میئر برامپٹن نے شاہزیب خان زادہ کو ’نشانِ شہر‘ کا اعزاز دیدیا

کینیڈا کے شہر برامپٹن کے میئر پیٹرک براؤن نے پاکستان کے سینئر صحافی اور معروف ٹی وی اینکر شاہزیب خان زادہ کو نشانِ شہر کے اعزاز سے نوازا۔

اس موقع پر میئر پیٹرک براؤن نے شاہزیب خانزادہ کو شہر کی آفیشل پِن اور سرٹیفکیٹ بھی پیش کیا ۔

تقریب میں میئر پیٹرک براؤن نے کہا کہ وہ شاہزیب خان زادہ کو یہ اعزاز ان کی عالمی شہرت یافتہ صحافت کے اعتراف کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔

میئر پیٹرک براؤن کے مطابق شاہزیب کی شہرت ان سے پہلے پہنچتی ہے، پاکستان میں شاہزیب کی جرات مندانہ اور مؤثر صحافت کو بے پناہ پسند کیا جاتا ہے،یہاں کینیڈا اور برامپٹن میں بھی ان کے اتنے ہی چاہنے والے موجود ہیں جو ان کے بےلاگ سوالات اور اُن موضوعات کو اجاگر کرنے کے حوصلے کی قدر کرتے ہیں جن پر عام طور پر بات نہیں کی جاتی۔

میئر نے مزید کہا کہ وہ شا ہزیب خان زادہ کو یہ اعزاز سٹی آف برامپٹن کی جانب سے پیش کررہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker