پاکستانتازہ ترین

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ جاری، فائرنگ سے ایک اور شخص جاں بحق

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات تھم نہ سکے جس کے سبب ایک اور شخص اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

ٹارگٹ کلنگ کا یہ واقعہ کراچی کے علاقے کورنگی ضیا کالونی میں پیش آیا جہاں ایک شخص فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔

اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں موٹر سائیکل سوار دو ملزمان کو دیکھا جاسکتا ہے، جو شہری کو قتل کرنے کے بعد باآسانی فرار ہوگئے۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے بڑابورڈ میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ ہوئی جس سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker