پاکستانتازہ ترین

بجٹ میں استعمال شدہ گاڑیاں مزید مہنگی ہونے کا خدشہ

پرانی گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں متوقع اضافے کی صورت میں بجٹ 2024-25 میں استعمال شدہ گاڑیاں مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔

بجٹ میں 1800 سی سی سے بڑی گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں 30 فیصد اضافہ متوقع ہے البتہ 1800 سی سی تک کی نئی اور پرانی ہائبرڈ گاڑیوں پر زیرو ڈیوٹی برقرار رکھنے کی تجویز ہے۔

پاکستان میں امپورٹڈ استعمال شدہ بڑی گاڑیوں پر ڈیوٹی کی شرح70 سے بڑھ کر100 فیصد تک ہونے کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ پچھلے سال ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی سے گاڑیوں کی درآمد 255فیصد بڑھی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker