پاکستانتازہ ترین

شیر افضل مروت کورونا میں مبتلا، اسپتال داخل

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مرورت کورونا میں مبتلا ہوگئے۔

شیرافضل مروت کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ، انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو کورونا ٹیسٹ سے آگاہ کر دیا ہے۔

شیرافضل مروت نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ بیمار ہونے کے بعد ابتدائی ٹیسٹ سے پتہ چلا کہ میں کورونا میں مبتلا ہوں۔ مجھے تیز بخار ہے اور میرا جسم درد کر رہا ہے جس کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہوں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میں آپ سب سے درخواست کروں گا کہ میری جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker