آئی جی سندھ غلام نبی میمن ریٹائر، جاوید عالم اوڈھو قائم مقام پولیس سربراہ مقرر

آئی جی سندھ غلام نبی میمن مدتِ ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائر ہو گئے ہیں۔
ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد سندھ حکومت نے کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کو قائم مقام آئی جی سندھ تعینات کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق جاوید عالم اوڈھو کو آئی جی سندھ کے تقررتک اضافی چارج دیا گیا ہے، وہ اس دوران صوبے بھرمیں پولیس کے انتظامی امور اور امن و امان کی مجموعی صورتحال کی نگرانی کریں گے۔
جاوید عالم اوڈھو اس وقت کراچی پولیس چیف کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے ہیں اور انہیں شہر میں جرائم کی روک تھام اور پولیس اصلاحات کے حوالے سے تجربہ حاصل ہے۔
نیو ایئر نائٹ پر پنجاب پولیس ہائی الرٹ، صوبہ بھر میں سخت سیکیورٹی انتظامات
ذرائع کے مطابق قائم مقام آئی جی سندھ کی تعیناتی سے پولیس کے روزمرہ امور میں تسلسل برقرار رہے گا۔ غلام نبی میمن کی ریٹائرمنٹ پر پولیس افسران اور ملازمین کی جانب سے ان کی خدمات کو سراہا گیا۔
سندھ حکومت نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر بنانے کے لیے پولیس قیادت کو مکمل اختیارات اور تعاون فراہم کیا جائے گا۔



