Azad Jammu and Kashmirپاکستان

آزاد کشمیر: بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ کیلئے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص گرفتار

مظفرآباد: بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی ‘را’ کو جی پی ایس لوکیشن دینے کے الزام میں ایک شخص گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق راولاکوٹ کے رہائشی پر تھانا صدر میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کر رہا تھا، ملزم نے حساس ملکی راز دشمن ملک کی ایجنسی کو بھاری رقم کے عوض دیے۔

یاد رہے کہ بھارت نے 6 مئی کی رات مظفرآباد کی بلال مسجد پر میزائل داغے تھے جس میں مسجد کو شدید نقصان پہنچا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker