Khyber Pakhtunkhwa

سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ، سوات اور مالاکنڈ میں کل سے اسکول ایک ہفتےکیلئے بند رہیں گے

خیبر پختونخوا کے ضلع  سوات اور  مالاکنڈ میں سرکاری اور نجی اسکول  ایک ہفتے کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انتظامیہ نے سوات اور مالاکنڈ میں  سرکاری اور نجی اسکول بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسکول بند رکھنے کا یہ فیصلہ بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کےخدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے سرکاری اور نجی اسکولز  25 اگست تک بند رہیں گے۔

یاد رہے کہ حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب سے سب سے زیادہ نقصان خیبر پختونخوا میں ہوا جہاں مختلف حادثات میں اب تک 373 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے جبکہ بہت سے لوگ اب تک لاپتا ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker