Khyber Pakhtunkhwa

بنوں: ایف سی لائنز پر خودکش حملہ، آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک، 5 سیکیورٹی اہلکار شہید

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے 5 اہلکار شہید ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں دہشت گردوں نے ایف سی لائن پر حملہ کردیا، بمبار نے بارود سے بھری گاڑی ایف سی لائن کی دیوار سے ٹکرا کر دھماکا کر دیا۔

دھماکے کے بعد دہشت گردوں نے ایف سی لائن میں داخلے کی کوشش کی جسے پولیس نے ناکام بنادیا اور جوابی کارروائی میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

حملے کے فوراً بعد پاک فوج نے مقامی بریگیڈ کمانڈر کی زیر نگرانی آپریشن کا آغاز کرکے دہشتگردوں کو ہلاک کیا، کلیئرنس کے عمل میں پاک فوج کے کمانڈوز نے حصہ لیا۔

دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 5 ایف سی اہلکار زخمی ہوئے تھے جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

منگل کی صبح بنوں میں فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) لائنز کے مرکزی دروازے پر خودکش حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی ٹکرادی جس کے نتیجے میں زوردار دھماکا ہوا، پولیس کے مطابق حملہ آور احاطے کے اندر داخل ہو گئے تھے، جس کے بعد آپریشن شروع کیا گیا۔

ایف سی لائنز کے باہر موجود ریجنل پولیس آفیسر سجاد خان نے بتایا کہ آپریشن کی قیادت بنوں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سلیم عباس نے کی۔

لکی مروت میں 2 پولیس اہلکار فائرنگ سے شہید

ادھر، لکی مروت کے تھانہ سٹی کی حدود مچن خیل اڈہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

گزشتہ چند ماہ میں خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع بشمول بنوں، پشاور، کرک، لکی مروت اور باجوڑ میں پولیس پر دہشت گرد حملوں میں اضافہ ہوا ہے، خاص طور پر جولائی میں بنوں میں پولیس کو متعدد حملوں کا سامنا کرنا پڑا۔

گزشتہ ماہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے بنوں کے حوید اور وزیرآباد کے علاقوں میں کارروائی کے دوران 14 دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو گرفتار کر کے ان کے ٹھکانے تباہ کیے تھے۔

3 اگست کو بھی بنوں میں ایک چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے میں پولیس کانسٹیبل شہید اور تین اہلکار زخمی ہوگئے تھے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد مارے گئے تھے۔

جولائی میں میر یان پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں نے ڈرون کے ذریعے حملہ کیا تھا جو ایک ماہ میں پانچویں بار اس تنصیب کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker