تازہ ترین
دکی: گرفتاری کے ڈر سے افغان شہری زہریلی گیس کا شکار، دم گھٹنے سے جاں بحق

دکی: گرفتاری کے ڈر سے افغان شہری زہریلی گیس کا شکار، دم گھٹنے سے جاں بحق
دکی میں افغان مہاجرین کے خلاف جاری آپریشن کے دوران کوئلہ کانوں میں افغان مزدوروں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے۔
گرفتاری کے خوف سے افغان مزدور روح اللہ ولد محمد کریم قوم توخئی ساکن افغانستان نے کوئلے کے ہالج میں پناہ لی۔
ہالج میں زہریلی گیس موجود ہونے کے باعث مزدور دم گھٹنے سے موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
مقامی مزدوروں نے لاش کو نکال کر ہسپتال منتقل کردیا۔



