بلوچستان
بلوچستان سول سیکریٹریٹ اسٹاف ایسوسی ایشن انتخابات: شاہین پینل نے کامیابی حاصل کر لی

بلوچستان سول سیکریٹریٹ اسٹاف ایسوسی ایشن کے انتخابات کے نتائج کا اعلان الیکشن چئیرمین ہاشم ہزارہ صاحب باضابطہ اعلان کر دیا گیا۔ الیکشن چیئرمین نے انتخابی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ انتخابات میں مجموعی طور پر تین پینلز کے درمیان مقابلہ ہوا۔
اعلان کردہ نتائج کے مطابق شاہین پینل نے 700 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی، جبکہ چاند پینل 368 اور اسٹار پینل 335 ووٹ حاصل کرسکا۔
انتخابی نتائج کے مطابق کامریڈ یونس زہری صدر اور قائم خان کاکڑ جنرل سیکریٹری نامزد ہوگئے۔
شاہین پینل کی کامیابی کے بعد نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔



