پاکستان

ہم نے صوبوں کا آئیڈیاہی نہیں دیا جنہوں نے دیا وہ اتفاق رائے پیدا کریں: رانا سکندر

لاہور: وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہےکہ ہم نے صوبوں کا آئیڈیا ہی نہیں دیا جنہوں نے دیا وہ اتفاق رائے پیدا کریں۔

رانا سکندر نے کہا کہ انتظامی یونٹ اور صوبے بننے سے زیادہ لوکل گورنمنٹ ضروری ہے، مسائل کاحل لوکل گورنمنٹ میں ہے، لوکل گورنمنٹ کا مضبوط نظام ہوتا تو ہمیں نئے صوبوں پربات ہی نہ ہوتی، لوکل گورنمنٹ کے نظام کی ناکامی میں تمام جماعتیں شریک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں امن و امان اور انفرا اسٹرکچر سب سے بہتر ہے، پنجاب سب سے بڑا صوبہ ہوکر ڈلیورکررہا ہے، اس حساب سے چھوٹے صوبوں کو ڈلیورکرناچاہیے۔

راناسکندر حیات کا کہنا تھا کہ انتظامی یونٹس یا صوبے بنانا قومی قیادت کا مینڈیٹ ہے تاہم نئے صوبوں کا فیصلہ نوازشریف اور قومی قیادت کرے گی، اس وقت پنجاب اسمبلی اور پارلیمانی پارٹی کا نئے صوبوں سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہے۔

وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ ہم نے صوبوں کاآئیڈیاہی نہیں دیا جنہوں نے دیا وہ اتفاق رائے پیدا کریں، قومی اتفاق رائے کیلئے صوبوں سے متعلق بحث کو پارلیمنٹ میں کیوں نہیں لاتے، بیانات کے بجائے صوبے کے قیام کی بحث کو پارلیمنٹ میں لایاجائے، کیا افغانستان میں زیادہ صوبوں سے مسائل کاحل نکلا ہے؟

راناسکندر کا کہنا تھاکہ چھوٹے صوبے لسانی بنیادوں پرنہ بنیں اورگورننس بہتر ہو توکوئی حرج نہیں، عوام کہے چھوٹے صوبے بنانا ضروری ہے توان کی رائے کا احترام کیاجائے، خون میں نہانے والی باتیں سومناتھ کے مندر والے بھی کرتے رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker