انٹرنیشنل

روس کے علاقے سائبیریا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، طیارے میں سوار تمام 17 افراد جاں بحق

روس کے خطے سائبیریا کے علاقے کیمیروو میں ایک فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے۔

روسی میڈیا کے مطابق طیارے کی شناخت An-12 کے طور پر کی گئی ہے جس میں 17 افراد سوار تھے۔

ایک عینی شاہد کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ طیارے میں آگ لگی ہوئی تھی جس کے بعد وہ تیزی سے نیچے آیا اور زمین سے ٹکراتے ہی دھماکے سے پھٹ گیا۔

کیمیروو کے گورنر ایلیا سیریڈیوک نے سماجی رابطے کی ایپلیکیشن ‘ٹیلی گرام’ پر بتایا کہ ضلع یاگونوو میں ایک ’فضائی حادثہ‘ پیش آیا ہے۔

سیریڈیوک نے مزید کہا حکام ہر ممکن ضروری امداد فراہم کر رہے ہیں، جبکہ متعلقہ اداروں کی جانب سے حادثے کے محرکات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

روسی وزارتِ دفاع نے تاحال اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker