پاکستان

لاہور: ٹریکٹر ٹرالی کی رکشے کو ٹکر، شادی سے واپس آنیوالی فیملی کی 5 سالہ بچی جاں بحق

لاہور: ملتان روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی کی رکشے کو ٹکر سے 5 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق حادثہ ملتان روڈ پر سندر اڈے کے قریب پیش آیاجہاں ایک فیملی لوڈر رکشے پر سوار تھی کہ ٹریکٹر ٹرالی نے عقبی سائیڈ سے ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر مار دی۔

پولیس نے بتایا کہ ٹکر کے نتیجے میں 5 سالہ ایمان فاطمہ رکشے سے اچھل کر سڑک پر گری اور ٹریکٹر کے نیچے آ کر جان کی بازی ہار گئی، جاں بحق ہونے والی بچی فیملی کے ہمراہ شادی سے واپس منڈی احمد آباد جا رہی تھی۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیور صابر کو گرفتار کرکے ٹریکٹر ٹرالی قبضے میں لے لی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker