
راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستانی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز سے اننگز کا آغاز کیا۔
دوسرے دن کے کھیل کا آغاز ہوا تو پاکستان کی چوتھی وکٹ کسی رنز کے اضافے کے بغیر گرگئی، اعظم اویس 47 رنز پر پویلین لوٹے۔
سری لنکا کے خلاف پاکستان کی پانچویں وکٹ 178 رنز اور چھٹی وکٹ 193 رنز پر گر گئی، سعود شکیل24 رنز اور ثاقب خان 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔



