Azad Jammu and Kashmirپاکستان

راولاکوٹ میں فائرنگ سے رینجرز افسر ڈی ایس آر برکت شہید، جوابی کارروائی میں 4 مسلح افراد ہلاک

آزاد جموں و کشمیر کے علاقے راولاکوٹ میں فسادی عناصر کی فائرنگ سے رینجرز کے افسر ڈی ایس آر برکت شہید ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں 4 مسلح افراد مارے گئے۔

آزاد جموں و کشمیر پولیس کے مطابق متیالمیرا بس ٹرمینل کے قریب اہلکاروں پر نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ڈی ایس آر برکت سر پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق زخمی افسر کو فوری طور پر سی ایم ایچ راولاکوٹ منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

آزاد جموں و کشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی جس میں 4 مسلح افراد ہلاک ہوگئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker