انٹرنیشنل

شیخ حسینہ کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کا فیصلہ بنگلہ دیشی عوام کریں: امریکا

امریکا نے کہا ہے کہ بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کا فیصلہ بنگلا دیشی عوام کریں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ شیخ حسینہ کے پاسپورٹ اور قومی شناختی کارڈ کا معاملہ بنگلادیش کا داخلی معاملہ ہے۔

ترجمان نے مزید کہاکہ واشنگٹن ڈھاکا حکومت کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کے فروغ کے لیے تعاون جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔

یاد رہے کہ بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کو انسانیت کیخلاف جرائم پر سزائے موت سنائی جاچکی ہے۔

شیخ حسینہ اگست 2024 میں اقتدار سے بے دخلی کے بعد بھارت فرار ہوگئی تھیں اور گزشتہ سال نومبر میں بنگلا دیشی عدالت نے انہیں انسانیت کے خلاف جرائم پر غیر حاضری میں سزائے موت سنائی تھی۔

انہوں نے بھارت سے دسمبر میں وطن واپس آکر عدالت کے سامنے پیش ہونے کا ارادہ ظاہر کیا تھا جبکہ گزشتہ ہفتے ان کی جانب سے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کی درخواستیں جمع کرانے کی خبر سامنے آئی، بنگلا دیش نے بھارت سے ان کی حوالگی کا مطالبہ کر رکھا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker