پیٹرول پمپ مالکان کا وزیراعظم کو خط ،اہم مطالبہ

آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے وزیراعظم شہبازشریف کو خط لکھ کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کے بجائے ماہانہ بنیاد پر ردوبدل کا مطالبہ کر دیا۔
وزیراعظم کے نام خط میں وائس چیئرمین آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نعمان علی بٹ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یومیہ بنیاد پر قیمتوں میں تبدیلی سے پیٹرول پیمپ مالکا کو مالی نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ مسلسل قیمتیں میں ردو بدل سے کاروباری منصوبہ بندی اور اسٹاک کا انتظام مشکل ہوگیا ہے۔ قیمتیں کم ہونے پر مہنگے داموں خریدا گیا پیٹرول کم قیمت پر فروخت کرنا پڑتا ہے۔ لہذا حکومت یومیہ تبدیلے کے اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے ۔ماہانہ بنیاد پر قیمتوں کے تعین سے پٹرول پمپ مالکان کو کاروباری استحکام ملے گا۔ خط میں وزیراعظم سے مطالبہ کیا گیا ہے وزیراعظم ایسوسی ایشن کی تجویز پر فوری توجہ دی جائے۔



