انٹرنیشنل

وہ قصبہ جہاں 18 نومبر کو غروب ہونیوالا سورج 2 ماہ تک طلوع نہیں ہوگا

دنیا کا ایک ایسا قصبہ جہاں 18 نومبر کو جب سورج غروب ہوگا تو پھر 2 ماہ سے زائد عرصے تک طلوع نہیں ہوگا۔

جی ہاں واقعی امریکا کے انتہائی شمال میں واقع قصبے میں رواں ہفتے 2 ماہ طویل رات کا آغاز ہوگا۔

امریکی ریاست الاسکا کے ایک قصبے Utqiagvik میں ہر سال وہاں کے رہنے والے 2 ماہ یا اس سے زائد عرصہ رات کی تاریکی میں گزارتے ہیں۔

2026 میں ایسا 18 نومبر کو وہاں کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بج کر 42 منٹ (پاکستان میں 19 نومبر کی شب 3 بج کر 41 منٹ) میں سورج غروب ہوگا اور پھر 22 جنوری کی دوپہر تک طلوع نہیں ہوگا۔

یعنی وہاں کے رہنے والوں کے لیے 65 دن تک سورج طلوع ہونے کا منظر دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔

مگر ان تاریک ہفتوں کے دوران بھی جنوبی افق میں دوپہر کے وقت کسی حد تک روشنی ہوگی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جب 23 جنوری کو وہاں کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے سورج طلوع ہوگا تو وہ ایک گھنٹے بعد پھر غروب ہو جائے گا۔

یہ قصبے آرکٹک سرکل میں شمال میں 320 میل دور واقع ہے جبکہ کوئی مستقل سڑک اسے الاسکا کے دیگر حصوں سے نہیں ملاتی۔

وہاں جانے والے طیاروں کے ذریعے وہاں پہنچتے ہیں۔

آرکٹک سرکل میں واقع اس قصبے کو ہر سال قطبی رات کا تجربہ ہوتا ہے۔

ایسا اس وقت ہوتا ہے جب زمین محور پر کچھ جھک جاتی ہے اور اس کے نتیجے میں آرکٹک سرکل میں موسم سرما کے دوران سورج کئی ہفتوں تک غروب رہتا ہے۔

اس کے مقابلے میں گرمیوں میں اس خطے میں سورج کی روشنی 24 گھنٹے تک برقرار رہتی ہے اور اس کو مڈنائٹ سن کہا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ زمین کے شمالی نصف کرے میں جون کے آخر سے دن کا دورانیہ کم ہونے لگتا ہے مگر شمالی خطوں پر یہ اثر زیادہ نمایاں ہوتا ہے۔

وہاں دن کا دورانیہ ستمبر میں ہی بہت زیادہ کم ہو جاتا ہے۔

اس قصبے میں 4300 افراد مقیم ہیں جو آنے والے دنوں میں شدید سردی کا سامنا کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker