پاکستان

دوسروں کو این آراوکا طعنہ دینےوالےآج خود این آراومانگ رہےہیں، طارق فضل چوہدری

اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو میں وفاقی وزیرپارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا عدلیہ کو خط حقائق کےمنافی اور جھوٹ ہے،دوسروں کو این آراو کا طعنہ دینے والے آج خود این آر او مانگ رہے ہیں، طبی سہولتوں کی عدم فراہمی کا شور جھوٹ ہے، بانی پی ٹی آئی کو جوسہولتیں حاصل ہیں وہ ملک میں کسی بھی قیدی کوحاصل نہیں۔

طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا باقائدگی سے ماہر ڈاکٹر چیک اپ کرتے ہیں، 8 مرتبہ ان کو جیل سے باہر ماہر ڈاکٹروں کو دکھایا گیا، بانی پی ٹی آئی کے چیک اپ کے لیے بیرون ملک سے بھی ڈاکٹر بلا کر چیک اپ کرایا گیا۔خط میں طبی سہولتوں کی عدم فراہمی سمیت تمام الزامات بے بنیاد ہیں، 22 گھنٹےکی قید تنہائی،کتابیں اور ٹی وی نہ ہونےکی الزامات بھی بے بنیاد ہیں، جو خوراک انہیں پسند ہوتی ہے انہیں وہی دی جاتی ہے، حکومت بانی پی ٹی آئی کی صحت سےمتعلق کسی طور پر غافل نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو ریلیف صرف عدالتوں سے ہی مل سکتا ہے، بانی پی ٹی آئی کسی سیاسی انتقام کے نتیجے میں جیل میں نہیں، بانی پی ٹی آئی 190 ملین پاؤنڈکرپشن کیس میں سزا کی وجہ سے جیل میں ہیں، یہ رقم پاکستان کےقومی خزانے میں آنی تھی جو کسی اور اکاؤنٹ میں بھیجی گئی، اس کے بدلے میں 450 کنال زمین تحفے میں ملی، یہ کرپشن کا اوپن اینڈ شٹ کیس ہے جس کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker