انٹرنیشنل

شی جن پنگ، ٹرمپ اور پیوٹن کی ملاقات؛ کون سے عالمی معاملات زیرِ غور آئیں گے؟

چین کے صدر شی جن پنگ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن جمعرات کو چین کے جنوبی شہر شینزن میں ملاقات کریں گے۔ یہ تاریخ کا پہلا موقع ہوگا جب چین، روس اور امریکا کے صدور ایک ہی میز پر باضابطہ سہ فریقی ملاقات کریں گے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نِنگ نے پیر کو نیوز بریفنگ کے دوران تینوں رہنماؤں کی ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ چینی، روسی اور امریکی سربراہانِ مملکت کے درمیان پہلی آمنے سامنے ملاقات ہوگی۔‘

انہوں نے ملاقات کے ایجنڈے کے حوالے سے مختصراً بتایا کہ تینوں رہنما عالمی امن کے تحفظ اور بڑی طاقتوں کے تعلقات میں اسٹریٹجک استحکام کو فروغ دینے کے لیے تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔

واضح رہے کہ چین، امریکا اور روس کے صدور کی ملاقات جمعرات کو چین کے جنوبی شہر شینزن میں ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (ایپک) سربراہی اجلاس کے موقع پر متوقع ہے۔

اس سے قبل تینوں ممالک کے صدور کے درمیان مختلف مواقع پر دو طرفہ ملاقاتیں ہوتی رہی ہیں۔

شی جن پنگ اور پیوٹن اب تک 40 سے زائد بار، ٹرمپ اور پیوٹن 7 بار جب کہ ٹرمپ اور شی جن پنگ تین ملاقاتیں کرچکے ہیں۔ تاہم تینوں عالمی رہنماؤں کی ایک ساتھ ملاقات پہلی مرتبہ جمعرات کو ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker