پاکستان
سمندری طوفان کی تشکیل کے باعث کراچی میں درجہ حرارت بڑھنے لگا
کراچی میں آدھا نومبر گزرنے کے باوجود درجہ حرارت میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ امید کی جارہی تھی کہ کراچی میں دن اور رات کے درجہ حرارت میں کمی آجائے گی تاہم خلیج بنگال میں سمندری طوفان کی تشکیل کے باعث خنک ہواؤں کی شدت میں کمی آئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان ‘اکوان’ سے پاکستان کے ساحلی علاقوں کو کوئی خطرہ نہیں، 20 نومبر کو سمندری طوفان بھارتی ساحلی علاقوں پر لینڈ فال کرسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کراچی میں چند روز دن کا درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جب کہ رات کا درجہ حرارت 20 سے 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتاہے۔



