بلوچستان
کوئٹہ: بھاری گیس بلوں اور طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں کا سوئی گیس دفتر کے سامنے احتجاج
کوئٹہ میں بھاری گیس بلوں اور گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف شہری سراپا احتجاج بن گئے۔ سوئی گیس دفتر کے سامنے احتجاج کے دوران ایک شہری نے 96 ہزار روپے کا گیس بل موصول ہونے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اپنے کپڑے پھاڑ دیے۔

متاثرہ شہری سوزوکی چلا کر اپنے گھر کا گزر بسر کرتا ہے، تاہم اتنا بھاری بل موصول ہونے پر وہ شدید پریشانی اور غم و غصے کا اظہار کرنے لگا۔
دوسری جانب احتجاج کے دوران سوئی گیس کمپنی انتظامیہ نے دفتر کا مرکزی گیٹ بند کردیا، جس پر شہریوں میں مزید تشویش پائی گئی۔
شہریوں کا مطالبہ ہے کہ بھاری گیس بلوں کا نوٹس لیا جائے اور سردی کے موسم میں گیس کی طویل لوڈشیڈنگ سے عوام کو نجات دلائی جائے۔



