بلوچستان
ڈائریکٹر بلوچستان فوڈ اتھارٹی کاشف زبیر کا ہیڈکوارٹر کے مختلف ونگز کا اچانک دورہ، افسران و عملے کی حاضری کا جائزہ

ڈائریکٹر بلوچستان فوڈ اتھارٹی کاشف زبیر کا ہیڈکوارٹر کے مختلف ونگز کا اچانک دورہ، افسران و عملے کی حاضری کا جائزہ۔۔۔
کوئٹہ: ڈائریکٹر بلوچستان فوڈ اتھارٹی کاشف زبیر نے بی ایف اے ہیڈکوارٹر کے مختلف ونگز کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے افسران اور عملے کی حاضری کا جائزہ لیا اور مختلف شعبوں کی کارکردگی، جاری امور اور انتظامی معاملات سے متعلق تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔
اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران سے دفتری امور کی پیش رفت اور ذمہ داریوں کی انجام دہی کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام افسران و اہلکار اپنی حاضری اور دفتری اوقات کی پابندی یقینی بنائیں اور فرائض منصبی پوری ذمہ داری، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیں۔







