پاکستان

سیالکوٹ ائیرپورٹ پر 9 سال سےکھڑا لاوارث بوئنگ طیارہ 4 لاکھ سے زائد ڈالر میں نیلام کردیا گیا

سیالکوٹ ائیرپورٹ پر 9 سال سےکھڑا لاوارث بوئنگ طیارہ بالآخر نیلام کردیا گیا، طیارے کی نیلامی 4 لاکھ سے زائد امریکی ڈالر میں ہوئی۔

فلائی جیٹ ایشیا ائیرویزکا بوئنگ 767 طیارہ 29 اگست 2017 سے سیالکوٹ ائیرپورٹ پر کھڑا تھا۔ طیارہ 4 لاکھ سے زائد امریکی ڈالرز میں نیلام ہوا۔

29 اگست 2017 سے کھڑے طیارے پر لاکھوں کے واجبات نیلامی سے وصول کرلیےگئے۔

طیارہ ساز کمپنی دیوالیہ ہوچکی ہے، ناقابل استعمال طیارےکو عدالتی احکامات پر نیلام کیا گیا۔

نیلامی کے لیے دیےگئے اشتہار میں طیارےکی محفوظ بولی 4 لاکھ ڈالر مقرر کی گئی۔

چارٹر پروازوں پر مامور اس طیارےکے انجن، نشستیں اور لینڈنگ گیئر صحیح حالت میں تھے۔

سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے ترجمان محمد عمیر خان نے طیارے کی نیلامی کی تصدیق کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker