پاکستان

صدر آصف زرداری کی اچانک ماڈل ٹاؤن آمد، شہبازشریف سے اہم ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

صدر مملکت آصف علی زرداری نے لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں وزیراعظم شہباز شریف کی رہائش گاہ کا دورہ کیا، جہاں وزیراعظم نے صدر مملکت کا پرتپاک استقبال کیا۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت کو اپنے دورہ ترکیہ اور 31ویں کانفرنس آف پارٹیز میں شرکت سے متعلق آگاہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اتحادی جماعتوں کے درمیان باہمی تعاون، مشاورت کے تسلسل اور عوامی فلاحی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔

ملاقات میں ملک میں معاشی استحکام کے فروغ اور ترقیاتی عمل تیز کرنے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ اور رکن قومی اسمبلی میاں حمزہ شہباز بھی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker