بلوچستان
سوراب : دشت گوران کے علاقے مل مدرسہ سے تین نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد

تحصیل دشت گوران کے علاقے مل مدرسہ ایریا سے تین نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ اطلاع ملتے ہی صدر تھانے کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور تینوں لاشوں کو تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی کے بعد ڈی ایچ کیو اسپتال سوراب منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق تینوں افراد کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی، جبکہ شناخت کے لیے لاشیں اسپتال میں رکھی گئی ہیں۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور لاشوں کی شناخت سمیت واقعے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے کارروائی جاری ہے۔



