
پولیس کے مطابق اسنیپ چیکنگ کے دوران ملزم محمد سلیم ولد امیر فیض، سکنہ بگٹی گلی، بروری روڈ کوئٹہ کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے 10 کلو گرام آئس (شیشہ) منشیات برآمد کر لی گئی۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 326/2026 بجرم 9(2)(b) CNS Act درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم کے دیگر ساتھیوں اور علاقے میں سرگرم منشیات فروشوں کے خلاف مزید کارروائیاں جاری ہیں۔



