انٹرنیشنل

ترکیے اور قطر کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدہ طے پاگیا

ترک صدر رجب طیب اردوان کے دفتر نے تصدیق کی ہے کہ ترکیے اور قطر نے ایک مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔

اس معاہدے پر جمعے کے روز استنبول میں ترک صدر اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد دستخط کیے گئے۔

ترک ایوانِ صدر کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ ’صدر اردوان نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ ہم خلیج کے خطے میں جنگ کو دوبارہ بھڑکنے سے روکنے، بات چیت کی بنیاد استوار کرنے اور امن کے قیام کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے‘۔

صدر اردوان کے دفتر نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ ’ترکیے اور قطر کے تعلقات میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرے گا‘۔

صدارتی دفتر کی جانب سے اس دفاعی معاہدے کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker