پاکستان

نادرا میں جانشینی سرٹیفکیٹ کیلیے درخواست دینے والوں کیلیے اہم خبر

نیشنل ڈیجیٹل ڈیٹابیس اتھارٹی (نادرا) میں جانشینی سرٹیفکیٹ کیلیے درخواست دینے والوں کیلیے اہم خبر آگئی۔

نادرا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جو شہری جانشینی سرٹیفکیٹ کی درخواست دینا چاہتے ہیں وہ اپنی درخواست کی نوعیت اور ضرورت کے مطابق رہنمائی حاصل کرنے کیلیے نادرا کے چیٹ بوٹ ’ID‘ سے فائدہ اٹھائیں۔

CLICK AND READ ALL NADRA RELATED NEWS
بیان میں کہا گیا کہ چیٹ بوٹ پر چند آسان سوالات کے جواب دیں اور اپنی درخواست کے مطابق ضروری دستاویزات کی فہرست اور کارروائی کے تمام مراحل کی مکمل معلومات حاصل کریں۔

جانشینی/وراثتی سرٹیفکیٹ کیا ہے؟
نادرا کے مطابق کسی فرد کے انتقال کے بعد اس کے اثاثے قانونی ورثا کے نام اُس وقت تک منتقل نہیں ہو سکتے جب تک ورثا کا سرکاری طور پر تعین نہ ہو جائے۔

اس مقصد کیلیے دو دستاویزات جاری کی جاتی ہیں: منقولہ اثاثوں، مثلاً نقد رقم، بینک اکاؤنٹ، لاکر، پرائز بانڈ اور بچت سرٹیفکیٹ کیلیے وراثتی سرٹیفکیٹ، اور غیر منقولہ جائیداد، مثلاً مکان، دکان اور زمین کیلیے لیٹر آف ایڈمنسٹریشن۔

جن کیسوں میں ورثا کے درمیان کوئی تنازع نہ ہو اور کوئی وارث نابالغ نہ ہو، اُن میں نادرا یہ دستاویزات عدالت جائے بغیر جاری کرتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker