ناشتے کی وہ بہترین عادات جو جسمانی وزن میں کمی لانے میں مدد فراہم کریں

اکثر ناشتے کو دن کی اہم ترین غذا قرار دیا جاتا ہے۔
ناشتے سے دن کا غذائی آغاز ہوتا ہے اور آپ کا انتخاب اس حوالے سے اہم ہوتا ہے۔
اگر آپ میٹھا کھانا پسند کرتے ہیں تو دن بھر چینی سے بنی اشیا کی خواہش یا اشتہا زیادہ محسوس ہوگی۔
مگر جسمانی وزن میں کمی لانا چاہتے ہیں تو ناشتے کی متوازن عادات کو اپنا ضروری ہے۔
بالوں کو ہمیشہ صحت مند رکھنے کے لیے بہترین غذائیں
ناشتے کی بہترین عادات کے بارے میں غذائی ماہرین کیا کہتے ہیں، وہ آپ درج ذیل میں جان سکتے ہیں۔
پروٹین کا استعمال یقینی بنائیں
پروٹین ایک اہم غذائی جز ہے مگر جسمانی وزن میں کمی کے لیے اسے لازمی خیال کیا جاتا ہے۔
پروٹین سے پیٹ بھرنے کا احساس دیر تک برقرار رہتا ہے۔
ہر کچن میں موجود پیٹ پھولنے اور گیس سے نجات دلانے والی بہترین چیز
یعنی پروٹین سے بھرپور ناشتے کے بعد کچھ وقت تک مزید کھانے کی خواہش کا امکان کم ہوتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ دن کا آغاز پروٹین سے بھرپور ناشتے سے کرنا بہتر ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پروٹین کا اثر دیگر غذائی اجزا سے زیادہ ہوتا ہے یعنی جسم کو اسے ہضم کرنے کے لیے چکنائی یا کاربوہائیڈریٹس سے زیادہ توانائی خرچ کرنا پڑتی ہے۔
انڈے اور دہی وغیرہ سے بھرپور ناشتہ اس حوالے سے بہترین ہے۔
کینسر کا خطرہ بڑھانے اور کم کرنے والی غذائیں
ہمیشہ ورزش کے بعد ہی ناشتہ کریں
بیشتر افراد سوچتے ہیں کہ ناشتہ کرنے کے بعد ورزش کرنا بہتر ہوتا ہے، مگر یہ خیال درست نہیں۔
ماہرین نے بتایا کہ جب خالی پیٹ ورزش کی جاتی ہے تو جسم کے ایندھن کے لیے چربی گھلانے لگتا ہے۔
مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ صبح اٹھ کر بہت زیادہ سخت ورزش شروع کردیں بلکہ ہلکی پھلکی ورزش بھی کافی ہوتی ہے، بس ورزش کے بعد 30 منٹ کے اندر ناشتہ کرلیں۔
دودھ میں ہلدی کو ملا کر پینا صحت کے لیے کس حد تک مفید ہوتا ہے؟
پانی پینا مت بھولیں
ماہرین کے مطابق ہمارا جسم کا 60 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے اور جسمانی افعال کو درست رکھنے کے لیے ہمیں پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔
جسم میں پانی کی مناسب مقدار صحت مند ہاضمے کے لیے ضروری ہے، جس سے صحت مند جسمانی وزن کے حصول اور توند کی چربی کو گھلانے میں مدد ملتی ہے، تو ناشتے سے پہلے ایک یا 2 گلاس پانی پینا کافی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
جلد بازی میں ناشتہ مت کریں
اکثر افراد بہت تیزی سے ناشتہ کرنے کے عادی ہوتے ہیں، مگر جسمانی وزن میں کمی کے خواہشمند افراد کو دن کی پہلی غذا کو آرام سے جزوبدن بنانا چاہیے۔
قدرتی طور پر بلڈ پریشر میں کمی لانے والی بہترین گریاں
ماہرین کا کہنا ہے کہ کوشش کریں کہ رات کے کھانے اور ناشتے میں کم از کم 12 گھنٹے کا وقفہ ہو تاکہ جسمانی چربی کو زیادہ گھلایا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے پیچھے چھپی سائنس یہ ہے کہ ہر بار جب ہم کھانا کھاتے ہیں تو بلڈ شوگر بڑھنے کے ردعمل پر انسولین کی سطح بڑھتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے جسم کو بتاتا ہے کہ کافی مقدار میں ایندھن دستیاب ہے تو ہمیں چربی ذخیرہ کرنے کی ضرورت نہیں۔
گردوں کو صحت مند رکھنے کیلئے بہترین پھل
غذا کا اچھا انتخاب
جسمانی وزن میں کمی کے لیے صحت مند غذائی عادات کو برقرار رکھنا ضروری ہے، اپنے جسم کو اس کی تربیت دیئے بغیر کسی قسم کی مثبت تبدیلی کو زیادہ دیر تک برقرار نہیں رکھا جاسکتا۔
یہی وجہ ہے کہ ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ ناشتے کا اچھا انتخاب کریں اور اچھی طرح چبا کر ذائقے سے لطف اندوز ہوں۔
میٹابولزم متحرک کرنے والے مشروبات اور دیگر اشیا
مسالوں اور مشروبات کے ذریعے میٹابولزم کو صبح زیادہ متحرک کیا جاسکتا ہے۔
کیا سیڑھیاں چڑھنا عادت بنانے سے جسمانی وزن میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے؟
سبز چائے کو پینا چربی گھلانے میں مدد فراہم کرتا ہے اور اگر آپ ادرک کو چائے میں شامل کرلیں تو اس سے بھی میٹابولزم متحرک ہوتا ہے۔
چائے یا کافی میں چٹکی بھر دارچینی سے بلڈ شوگر لیول کو اعتدال میں رکھنے اور صحت مند غذائی رجحان برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔
خیال رہے کہ یہ سب جسمانی وزن میں جادوئی کمی تو نہیں لاتا مگر اس سے بتدریج مقصد حاصل کرنے میں ضرور مدد ملتی ہے۔
نوٹ: یہ مضمون طبی جریدوں میں شائع تفصیلات پر مبنی ہے، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ کریں۔



