پاکستان

ملک میں ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا امکان

سردیوں میں ایل پی جی کی دستیابی بہتر بنانے اور قیمتوں میں کمی کے لیے اہم پیش رفت ہوئی ہے، سوئی سدرن گیس کمپنی کی ذیلی کمپنی نے 70 ہزار میٹرک ٹن ایل پی جی خریدنے کے لیے ٹینڈرز جاری کر دیے۔

ذرائع کے مطابق سوئی سدرن کی ذیلی کمپنی ایس ایل ایل انٹرنیشنل اسپاٹ مارکیٹ سے ایل پی جی خریدے گی۔ اس مقصد کے لیے 20 ہزار اور 50 ہزار میٹرک ٹن کے دو الگ الگ ٹینڈرز جاری کیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) اور پارکو بھی عالمی منڈی سے ایل پی جی خریدیں گے۔ سوئی سدرن کی ذیلی کمپنی کے ذرائع کے مطابق درآمدی ایل پی جی لے کر جہاز 15 روز میں پاکستان پہنچ جائیں گے۔

کمپنی ذرائع کے مطابق موجودہ عالمی نرخوں کے حساب سے درآمدی ایل پی جی پاکستان پہنچ کر تقریباً 450 روپے فی کلو پڑے گی، جبکہ معمولی منافع شامل کرکے اسے 460 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا سکے گا۔

ذرائع کے مطابق پی ایس او، سوئی سدرن گیس کمپنی اور پارکو کو درآمدی ایل پی جی کے نرخ مقرر کرنے کا اختیار بھی دے دیا گیا ہے۔ کمپنی ذرائع کا کہنا ہے کہ درآمدی ایل پی جی کی خریداری کا مقصد کاروباری منافع کمانا نہیں بلکہ مقامی مارکیٹ میں رسد بہتر بنانا ہے۔

اس وقت ملک بھر میں ایل پی جی 530 سے 630 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ درآمدی ایل پی جی کی آمد سے مارکیٹ میں سپلائی بڑھنے اور قیمتوں میں کمی آنے کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker