پاکستان
صوابی : گاڑی پر فائرنگ سے پیش امام اور خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

صوابی؛ گاڑی پر فائرنگ سے پیش امام اور خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق، 10 راہ گیر زخمی،
🔶 صوابی: کار پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں راہ گیر پیش امام اور خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔
🔶 جہانگیرہ مین روڈ پر گڈوڈ آباد لار کے مقام پر جماعت اسلامی کے سابق امیدوار برائے حلقہ پی کے 50 (صوابی 2) منظور احمد خان عدالت میں تاریخِ پیشی بھگتنے کے بعد واپس جا رہے تھے کہ ان کی کار پر مخالفین نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
🔶 اس فائرنگ کے نتیجے میں کار میں سوار ان کے دو ذاتی سیکیورٹی گارڈز، ایک راہ گیر پیش امام اور ایک خاتون جاں بحق ہو گئے، جبکہ منظور احمد خان سمیت 10 افراد شدید زخمی ہوئے۔



