جرم

خاتون اینکر پرسن ربیعہ احسن کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آگئی

راولپنڈی میں نجی ٹی وی کی خاتون اینکر پرسن ربیعہ احسن کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آگئی،پولیس نے ملزم احسن طاہر کے موبائل فون کا ابتدائی تجزیہ مکمل کرلیا۔

پولیس ذرائع کےمطابق ملزم احسن طاہر اور مقتولہ ربیعہ احسن کے درمیان چیٹ کا مکمل ڈیٹا حاصل کرلیاگیاہے،ابتدائی تجزیے میں دونوں کے درمیان لڑائی جھگڑے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

ملزم نےدوران تفتیش بتایا کہ تیس بور پستول کافی عرصہ قبل خریدا تھا،جس کی دو میگزینز بھی تھیں،ملزم کے بیان کےمطابق پستول سے اچانک گولی چلی جو ربیعہ کی گردن کے نچلےحصے میں لگی،ربیعہ زمین پرگری تو وہ شدید پریشانی کا شکار ہو گیا اور ریسکیو 1122 کو کال کرائی۔۔

ملزم کےمطابق ریسکیو اہلکار پولیس سے پہلے موقع پر پہنچے اور ربیعہ کی سانس بحال کرنے کی کوشش کی،تاہم وہ جانبرنہ ہوسکی،پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker