پاکستان

موسمیاتی تبدیلیوں پر عالمی برادری ترقی پذیر ممالک سے کیے وعدے پورے کرے: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ موسمیاتی تبدیلیوں پر عالمی برادری ترقی پذیر ممالک سے کیے وعدے پورے کرے۔

ترکیے میں کوپ 31 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان عالمی کاربن اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم کا ذمہ دار ہے لیکن اس کے باوجود موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2022 میں پاکستان کا ایک تہائی حصہ سیلاب میں ڈوبا ہوا تھا، تباہ کن سیلاب سے 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے، سیلاب کی تباہ کاریوں کے دوران ترکیے پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ماحول دوست اقدامات پر عمل پیرا ہے، موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر عملی اقدامات کرنا ہوں گے، عالمی برادری ترقی پذیر ممالک سے کیے گئے وعدے پورے کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker