پاکستان

کراچی: ڈیفنس میں 3 کروڑ روپے کی ڈکیتی

کراچی کے علاقے ڈیفنس گزری میں تین کروڑ روپے کی ڈکیتی کے بعد رقم کی منتقلی میں سیکیورٹی انتظامات نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے، پولیس نے اکاؤنٹنٹ کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق ڈکیتی کا نشانہ بننے والا شخص اسلام آباد میں مقیم ایک غیر ملکی خاتون کا اکاؤنٹنٹ ہے، جو خاتون کی تین کروڑ روپے کی رقم موٹر سائیکل پر منتقل کررہا تھا۔

رقم موٹر سائیکل کی ٹینکی پر رکھے ایک بیگ میں موجود تھی۔ ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق واقعے کے بعد اکاؤنٹنٹ کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بھاری رقوم کی منتقلی کے لیے پولیس سیکیورٹی فراہم کی جاتی ہے، تاہم اس معاملے میں تین کروڑ روپے منتقل کرتے ہوئے سیکیورٹی حاصل نہیں کی گئی۔

پولیس نے ڈکیتی میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے اور رقم کی اصل مالکہ غیر ملکی خاتون سے بھی رابطہ کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون کے اسلام آباد سے کراچی آنے پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker