پاکستان

پنجاب میں مفت دل کی سرجری کہاں کروائی جا سکتی ہے؟

چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت پاکستان بھر سے پیدائشی طور پر دل کے عارضے میں مبتلا مریضوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت پاکستان بھر سے 17,000 سے زائد مریضوں کے دل کی کامیاب سرجریز بالکل مفت کی جا چکی ہیں۔ حکومت پنجاب پُرعزم ہیں کہ پیدائشی طور پر دل کے عارضے میں مبتلا بچوں کو بروقت اور معیاری علاج کی فراہمی ایسے ہی جاری رہے ، تاکہ وہ ایک صحت مند اور روشن مستقبل کی جانب قدم بڑھا سکیں۔

پنجاب ہیلتھ انیشیٹو مینجمنٹ کمپنی (PHMIC) کے مطابق، یہ علاج پنجاب بھر میں نامزد سرکاری اور نجی اسپتالوں کے نیٹ ورک کے ذریعے فراہم کیا جائے گا۔

اس پروگرام میں شامل سرکاری ہسپتالوں میں چلڈرنز ہسپتال لاہور، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور، راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی، چلڈرنز ہسپتال ملتان، بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور اور فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ، دل کے امراض کے خصوصی علاج تک رسائی کو مزید وسیع کرنے کے لیے اسلام آباد، لاہور، ملتان، راولپنڈی اور فیصل آباد کے 14 نجی ہسپتال بھی اس پروگرام کا حصہ ہیں۔

جو والدین یا سرپرست اس پروگرام کے بارے میں معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں، وہ درج ذیل ہیلپ لائنز کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں: 0800-07542، ٹیلیفون: 042-99066000، 042-99066001، واٹس ایپ: 0333-6756390 اور ایس ایم ایس (SMS): 8500۔

یہ پروگرام پنجاب ہیلتھ انیشیٹو مینجمنٹ کمپنی (PHIMC) کی جانب سے، اس میں شامل صحت کے اداروں کے اشتراک سے نافذ کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker