پاکستان
صدرِ مملکت اور محسن نقوی کی ملاقات میں صوبوں سے متعلق کوئی گفتگو نہیں ہوئی: ایوان صدر کی وضاحت

ایوان صدر نے صدرِ مملکت آصف زرداری اور وزیرداخلہ محسن نقوی کی ملاقات سے متعلق وضاحت جاری کردی۔
ترجمان کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی ملاقات کے دوران صوبوں سےمتعلق کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملاقات میں قومی سلامتی اور خطے کی صورتحال سے متعلق امور زیر بحث آئے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز صدر آصف زرداری اور محسن نقوی کی ایک گھنٹہ طویل ملاقات میں سیاسی امور، ملکی حالات، سکیورٹی صورتِ حال اور نئے صوبوں کے حوالے سے بات چیت ہوئی تھی۔



