انٹرنیشنل

امریکا کی نیشنل سکیورٹی ایجنسی کا انتہائی خفیہ مواصلاتی نیٹ ورک بند: امریکی میڈیا

امریکا کی نیشنل سکیورٹی ایجنسی (این ایس اے) کا اندرونی رابطوں کے لیے استعمال ہونے والا انتہائی خفیہ نیٹ ورک بند ہوگیا۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے معاملے سے باخبر 6 افراد کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ‘این ایس اے نیٹ’ (NSA Net) کہلانے والا یہ نیٹ ورک ملازمین کو اندرونی طور پر خفیہ معلومات کے تبادلے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

ذرائع نے واضح کیا کہ اس مرحلے پر کسی قسم کے سائبر حملے کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں۔

ایک موجودہ اور ایک سابق امریکی عہدیدار نے بتایا کہ این ایس اے نیٹ کی بندش سے ایجنسی کی جانب سےصدارتی طیارے ‘ائیر فورس ون’ پر ایشیا کے دورے پر موجود صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ہنگامی انٹیلی جنس معلومات فراہم کرنے کی صلاحیت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

دونوں ذرائع نے ایسے متعدد متبادل اور بیک اپ نیٹ ورکس کا حوالہ دیا جنہیں حکومت صدر کے ساتھ محفوظ رابطے کے لیے استعمال کر سکتی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اس وقت فلپائن میں موجود ہیں اور کل چین روانہ ہوں گے جہاں وہ چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کریں گے۔

امریکا کی طاقتور ترین انٹیلی جنس ایجنسی کے نظام میں یہ تعطل ملک بھر میں ائیرلائنز اور دیگر کارپوریشنز کو متاثر کرنے والی متعدد بڑی تکنیکی خرابیوں کے فوراً بعد سامنے آیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker