بزنس
پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
اسلام آباد: پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹ ماہانہ بنیادوں پر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

سرکاری اعداد و شمارکے مطابق اکتوبر 2026 میں پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹ 45کروڑ 30لاکھ ڈالرز رہیں جو ملکی تاریخ کی ماہانہ بلند ترین سطح ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق اکتوبرمیں سالانہ بنیادوں پر آئی ٹی برآمدات میں 17.4 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر 4.1 فیصد کا اضافہ ہوا جب کہ جولائی تا اکتوبر آئی ٹی کی برآمدات ایک ارب 73 کروڑ ڈالرز رہیں۔
سرکاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں آئی ٹی کی برآمدات میں 18 فیصداضافہ ہے۔
اس سے قبل پاکستان نے گزشتہ مالی سال آئی ٹی کی ایکسپورٹ کا نیا رکارڈ قائم کیا تھا اور پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹ مالی سال 26-2025 میں ریکارڈ 4 ارب 60 کروڑ ڈالرز تھیں، گزشتہ مالی سال آئی ٹی کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر20.6 فیصداضافہ ہوا تھا۔

