بزنس

ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ایل پی جی جہاز 15 ہزار میٹرک ٹن ایل پی جی لیکرپورٹ قاسم پہنچ گیا

ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ایل پی جی جہاز 15 ہزار میٹرک ٹن ایل پی جی لیکرپورٹ قاسم پہنچ گیا۔

نئے نظام کے تحت پہلے بڑے ایل پی جی کارگو کی آمد پرپورٹ قاسم پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اسپیشل سیکرٹری پیٹرولیم مرزا ناصرالدین مشہود نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اسپیشل سیکرٹری نے کہا کہ عوام کو مناسب قیمت پر ایل پی جی فراہمی کے اقدامات کررہے ہیں، 15 ہزار میٹرک ٹن کا ریکارڈ کارگو ایل پی جی کے شعبے میں نئے دور کا آغاز ہے۔

اعلامیے کے مطابق ماضی میں ریگولیٹری رکاوٹوں کے باعث سرکاری کمپنیاں ایل پی جی درآمد نہیں کر رہی تھیں، موسم سرما میں پہاڑی اور دور دراز علاقوں تک ایل پی جی کی فراہمی بہتربنانے میں مدد ملے گی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ آنے والے ہفتوں میں مزید ایل پی جی کارگوز کی آمد متوقع ہے اس سے اوپن مارکیٹ میں دستیابی بہتر اورعوام کو ریلیف ملے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker